پنجاب میں انسداد دہشتگردی کی وزارت قائم وزیر بھی مقرر

لیفٹیننٹ کرنل (ر) ایوب خان کو کاؤنٹر ٹیررازم کا قلمدان دیا گیا ہے


ویب ڈیسک January 07, 2017
ٹوبہ ٹیک سنگھ پی پی 87 سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی کو وزیر انسداد دہشت گردی بنایا گیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبائی کابینہ میں ایک وزیر کا اضافہ کر دیا ہے جس سے کابینہ اراکین کی تعداد بڑھ کر 32 ہو گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لیفٹینٹ کرنل ریٹائرڈ محمد ایوب خان کو پنجاب کابینہ میں شامل کر لیا ہے، محمد ایوب خان کو کاونٹر ٹیررازم کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ میں 11 وزراء کی شمولیت

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دہشت گردی کی وزارت نہیں تھی اسی لئے وزیراعلی پنجاب نے ٹوبہ ٹیک سنگھ پی پی 87 سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی کو وزیر انسداد دہشت گردی بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔