مولانا فضل الرحمان اسپتال سے ڈسچارج وزیراعظم کا سربراہ جے یو آئی ف کوفون

آپ کی اچھی صحت قوم اورہمارے لیے بہت ضروری ہے،وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے گفتگو


ویب ڈیسک January 07, 2017
مولانا فضل الرحمن نے پھول بجھوانے پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا فوٹو: فائل

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا ہے تاہم وہ 2 روز بعد دوبارہ اسپتال میں ڈاکٹروں سے معائنہ کرائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کو3 روزقبل لاہورکے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کے پتے کا آپریشن ہوا تھا۔ طبعیت میں بہتری پرماہرڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا ہے تاہم انہیں دو روز بعد دوبارہ بلایا گیا ہے تاکہ آپریشن کے بعد ہونے والی پیش رفت سے آگاہی حاصل کی جاسکے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کے پتے کا کامیاب آپریشن

دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضلا الرحمان سے ٹیلی فون پر خیریت دریافت کی اور کہا کہ ان کی اچھی صحت قوم اورہمارے لیے بہت ضروری ہے، جس پرجے یو آئی (ف) کے سربراہ نے خیریت دریافت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ آپریشن کامیاب رہا ہے اور وہ خود کو بہتر محسوس کررہے ہیں۔

اس سے قبل اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق نے بھی اسپتال میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور ان کے صھت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔