پاناما کے معاملے پر سپریم کورٹ کسی کو سزا نہیں دے گی افتخار چوہدری

وزیراعظم کے خلاف سب سے پہلے ہم نے ریفرنس دائر کیا تھا جسے مسترد کردیا گیا، سابق چیف جسٹس


ویب ڈیسک January 08, 2017
وزیراعظم کے خلاف سب سے پہلے ہم نے ریفرنس دائر کیا تھا جسے مسترد کردیا گیا، سابق چیف جسٹس فوٹو : فائل

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ پانامالیکس پر سپریم کورٹ کسی کو بھی سزا نہیں دے گی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس تاریخ کا سب سے بڑا کیس ہے تاہم سپریم کورٹ پاناما کے معاملے پر کسی کو سزا نہیں دے گی، حکمرانوں سمیت جس کے خلاف بھی کرپشن کے الزامات ہیں ان کو چاہئے کہ وہ لیت ولعل سے کام لینے کے بجائے خود کو صفائی کے لئے قانون کے سامنے پیش کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف سب سے پہلے ہم نے ریفرنس دائر کیا تھا جسے مسترد کردیا گیا، نوازشریف کو بھی آئین اور قانون کے سامنے پیش ہونا چاہئے۔

اسلام آباد میں حاضر سروس ایڈیشنل سیشن جج اور اس کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن ملازمہ طیبہ کے حوالے سے افتخارچوہدری کا کہنا تھا کہ طیبہ قوم کی بیٹی ہے اسے انصاف ملنا چاہئے اگرضرورت پڑی تو میں اس کی بھرپور مدد کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں