جوکووچ 40 برس تک ٹینس کھیلنے کے خواہاں

جوکووچ رواں برس مئی میں اپنی 30 ویں سالگرہ منائیں گے۔


Sports Desk January 07, 2017
جوکووچ رواں برس مئی میں اپنی 30 ویں سالگرہ منائیں گے ۔ فوٹو فائل

سربیا کے ٹینس اسٹار نووک جوکووچ نے حریفوں کو بُری خبر دیتے ہوئے کہاکہ وہ 40 برس کی عمر تک کھیل جاری رکھ سکتے ہیں۔

قطر اوپن کے موقع پر نووک جوکووچ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میں جب تک ممکن ہواکھیلنا جاری رکھوں گا، اس پر سوال پوچھا گیا کہ کیا 40 برس کی عمر میں بھی اے ٹی پی ٹور کا حصہ بنیں گے تو انھوں نے برجستہ کہا ' کیوں نہیں ' آپ مستقبل میں بھی میری اچھی پرفارمنس دیکھیں گے، 2003 میں پروفیشنل ٹینس میں قدم رکھنے والے جوکووچ رواں برس مئی میں اپنی 30 ویں سالگرہ منائیں گے، رواں ہفتے انھوں نے ٹور کے موجودہ عمررسیدہ پلیئر 38 سالہ راڈک اسٹیپنک کو بھی ہرایا تھا، جوکووچ نے کہا کہ اگر اسٹیپنک کھیل سکتے ہیں تو میں بھی ایسا کرسکتا ہوں، ٹاپ20 میں سردست عمررسیدہ کھلاڑی 37 برس کے ایوا کارلووک ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں