برسبین ٹینس میں ثانیہ مرزا کی ٹائٹل فتحڈبلزرینکنگ میں ٹاپ پوزیشن گنوادی

ٹائٹل فتح کے باوجود ثانیہ کی ویمنز ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کا 91 ہفتوں تک حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا۔


Sports Desk January 07, 2017
ٹائٹل فتح کے باوجود ثانیہ کی ویمنز ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کا 91 ہفتوں تک حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا ۔ فوٹو اے ایف پی

بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا نے برسبین انٹرنیشنل میں ویمنز ڈبلز ٹرافی جیت لی۔

ثانیہ مرزا نے فائنل میں امریکی پلیئر بیتھنی میٹک سینڈز کے ساتھ روسی پلیئرز ایکٹرینا ماکارووا اور الینا ویسنینا کو2-6 اور3-6 سے شکست دی،ٹائٹل فتح کے باوجود ثانیہ کی ویمنز ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کا 91 ہفتوں تک حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا، اس پوزیشن پر اب ان کی پارٹنر بیتھنی میٹک سینڈز فائز ہوں گی جس کا باضابطہ اعلان پیر کو ہوگا، ثانیہ 16جنوری سے شیڈول آسٹریلین اوپن اور اس سے قبل سڈنی انٹرنیشنل ایونٹ میں جمہوریہ چیک کی باربورا اسٹرائیکووا کے ساتھ جوڑی بنائیں گی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں