آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگاظہرٹاپ10بیٹسمینوں میں شامل واحد پاکستانی

آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نمبر ون جب کہ پاکستانی اظہر علی چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نمبر ون جب کہ پاکستانی اظہر علی چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ فوٹو/ایکسپریس

مصباح الحق اور یونس خان طویل عرصے ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ10بیٹسمینوں میں شامل رہے، دونوں کے پہلے ہی فہرست سے باہر ہونے کے بعد اب صرف اظہر علی ہی باقی رہ گئے ہیں، انھوں نے آسٹریلیا سے سیریز میں بہترین بیٹنگ سے چھٹی پوزیشن مستحکم کرلی۔

آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نمبر ون ہیں اور پاکستانی اظہر علی چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ جب کہ یونس خان کا رینکنگ میں 14 واں درجہ ہے، اسد شفیق کی21 اور مصباح الحق کی 24 ویں پوزیشن رہی۔ یونس خان کی ٹاپ10بیٹسمینوں کی فہرست سے باہر ہونے کی وجہ آسٹریلیا سے سیریز میں مایوس کن مجموعی کارکردگی بنی، گوکہ سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انھوں نے 175رنز ناٹ آؤٹ بنائے مگر دیگر تمام اننگز میں ناکام رہے، اب یونس کا رینکنگ میں 14 واں درجہ ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور نہ کر سکے

بولرزمیں بھارت کے ایشون سرفہرست جب کہ کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں، یاسر شاہ 12 اور وہاب ریاض 25 ویں درجے پر موجود رہے۔
Load Next Story