آسٹریلوی بیٹسمین ’’مائیکل ہسی‘‘کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

مائیک ہسی نے اب تک 78 ٹیسٹ، 185 ون ڈے اور 38 ٹی ٹونٹی میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔

مائیک ہسی نے اب تک 78 ٹیسٹ، 185 ون ڈے اور 38 ٹی ٹونٹی میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔ فوٹو:اے ایف پی


آسٹریلوی مڈل آڈر بیٹسمین ''مائیکل ہسی'' نے سڈنی ٹیسٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا۔


37 سال کے کھلاڑی ''مائیکل ہسی'' کا کہنا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد زیادہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں، مائیکل ہسی 3 جنوری کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سری لنکا کےخلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ مسٹر کرکٹ کے نام سے مشہور ''مائیک ہسی'' نے اب تک 78 ٹیسٹ، 185 ون ڈے اور 38 ٹی ٹونٹی میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔

Load Next Story