شفاف انتخابات کے انعقاد میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گےوزیراعظم

عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے،جمہوریت کو کسی بھی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے ، وزیراعظم


ویب ڈیسک December 29, 2012
عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے،جمہوریت کو کسی بھی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے ، وزیراعظم فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے شفاف انتخابات کے انعقاد میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے جمہوریت کو کسی بھی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کوجمہوریت کےعلاوہ کوئی راستہ پسند نہیں ہے۔

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ ملک میں عدلیہ آزاد ہے جبکہ پارلیمنٹ دوبارہ الیکشن کی جانب جارہی ہے،آج حکومت کو جن چیلنجزکا سامنا ہےوہ نئی حکومت کو بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی بھی اپنے مخالف کی تعریف نہیں کرتا لیکن جمہوری حکومت نے ہر طرح کی تنقید کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |