کترینہ نے ایکشن کردار کے لیے تربیت کا آغاز کر دیا

فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بھی اداکار سلمان خان کے ہمراہ بطور ہیروئن جلوہ گر ہوں گی۔


APP January 08, 2017
اداکارہ کترینہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں مکمل ایکشن کردار ادا کریں گی۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ''ٹائیگر زندہ ہے'' میں ایکشن کردار کے لیے تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینا کیف فلم ایک تھا ٹائیگر کے سلسلے کی فلم ٹائیگر زندہ ہے، میں بھی اداکار سلمان خان کے ہمراہ بطور ہیروئن جلوہ گر ہوں گی۔

اداکارہ کترینہ فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' میں مکمل ایکشن کردار ادا کریں گی جس کے لیے وہ باقاعدہ تربیت حاصل کر رہی ہیں، فلم کی ہدایات عباس علی مستان دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں