کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب بس میں دھماکا 6 افراد جاں بحق 50 زخمی

پولیس اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بس میں ہونے والا دھماکا تخریب کاری نہیں بلکہ گیس سلنڈرپھٹنے کے باعث ہوا.


ویب ڈیسک December 29, 2012
دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ دکانوں کوبھی شدید نقصان پہنچا۔ فوٹو: اے ایف پی

کینٹ اسٹیشن کے قریب بس میں دھماکے کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور50 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے نمائندے کے مطابق کراچی سے سرگودھا جانے والی بس میں ہونے والے دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی، دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ دکانوں کوبھی شدید نقصان پہنچا،امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے،پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایم ایس جناح اسپتال سیمی جمالی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں جو زخمی لائے گئے ہیں ان کے جسم کے حصے دھماکے کے نتیجے میں جلے ہوئے ہیں۔

وزیرداخلہ رحمان ملک نے بس میں ہونے والے دھماکے کی رپورٹ آئی جی سندھ سے طلب کرلی ہے. پولیس حکام اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بس میں ہونے والا دھماکا تخریب کاری نہیں بلکہ گیس سلنڈرپھٹنے کے باعث ہوا.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں