ساہیوال میں بس اور ٹرالرمیں تصادم سے 4 افراد جاں بحق 20 زخمی

زخمیوں کوعلاج معالجےکی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک January 08, 2017
وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی: فوٹو: فائل

یوسف والا کے قریب بس اورٹرالرمیں تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال میں یوسف والا کے قریب تیزرفتاری کے باعث بس اورٹرالرمیں تصادم ہوا، جس کے نتجے میں 3 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اور مسافردم توڑ گیا جب کہ دیگر کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں