ملتان کے سینکڑوں ٹرین ڈرائیورز نے احتجاجاً ریٹائرمنٹ کی درخواستیں جمع کرا دیں

کسی بھی حادثے کے بعد نچلے طبقے کو قصور وار ٹھہرا کر ریلوے افسران کو بچالیا جاتا ہے، ٹرین ڈرائیورز


ویب ڈیسک January 08, 2017
کسی بھی حادثے کے بعد نچلے طبقے کو قصور وار ٹھہرا کر ریلوے افسران کو بچالیا جاتا ہے، ٹرین ڈرائیورز۔ فوٹو: فائل

لودھراں ٹرین حادثے میں ڈرائیور پر مقدمہ درج کرنے پر ملتان کے 200 ڈرائیوروں نے احتجاجاً ریٹائرمنٹ کی درخواستیں ریلوے حکام کو جمع کرا دیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لودھراں ٹرین حادثے میں ڈرائیور پر مقدمہ درج کرنے پر ملتان ریجن کے 200 ڈرائیوروں نے احجاجاً اپنے استعفے ریلوے حکام کو جمع کرا دیئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لودھراں حادثے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دیں گے

خانیوال رننگ اسٹاف کے ہونے والے اجلاس میں ٹرین ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ کسی بھی حادثے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے نچلے طبقے کو قصور وار ٹھہرا کر ریلوے افسران کو بچالیا جاتا ہے۔ رننگ اسٹاف کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ دھند کے دوران پھاٹک کے گیٹ کیپر کو پٹاخے دیئے جاتے ہیں جو ریلوے ٹریک پر لگائے جاتے ہیں تاہم کافی عرصے سے ریلوے افسران پٹاخوں کی مد میں جاری ہونے والی رقم میں خورد برد کر رہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لودھراں کے قریب 2 رکشے ٹرین کی زد میں

رننگ اسٹاف کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں ریٹائرمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں اس لئے ہم نے احتجاجاً اپنے استعفے ریلوے حکام کے حوالے کر دیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں