سیالکوٹ میں سوتیلی ماں کے بہیمانہ تشدد سے لڑکی ذہنی توازن کھو بیٹھی

خاتون نے لڑکی کو گھر کے کام نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بال بھی مونڈھ دیئے، پولیس


ویب ڈیسک January 08, 2017
سوتیلی ماں بچی کی آنکھوں میں مرچیں بھی ڈالتی اور کمرے میں بند کرکے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بھی بناتی تھی، پولیس فوٹو::آئی این پی

تھانہ کینٹ کے علاقے کی رہائشی سوتیلی ماں نے بیٹی پر بہیمانہ تشدد کر کے اسے ذہنی طور پر مفلوج کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ کینٹ کی حدود میں سوتیلی ماں نے 15 سالہ بیٹی پر بہیمانہ تشدد کرکے اسے ذہنی مفلوج کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے لڑکی کو گھر کے کام نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بال بھی مونڈھ دیئے، سنگدل ماں بچی کو کمرے میں بند کر کے کئی روز تک ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بناتی رہی اور بچی کی آنکھوں میں مرچیں بھی ڈالتی رہی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسلام آباد میں سیشن جج کی گھریلو ملازمہ پر تشدد ثابت، مقدمہ درج

ایس ایچ او تھانہ کینٹ آصف گیلانی کا کہنا ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والی ثنا کو بازیاب کرالیا گیا ہے تاہم بچی اس وقت کوئی بیان دینے سے قاصر ہے اور ذہنی مفلوج لگ رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بچی کا والد عبدالسلام بیرون ملک مقیم ہے پولیس نے سوتیلی ماں رخسانہ کے خلاف بچی کے تایا محمد اقبال کی مدعیت میں دفعہ 337 بی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق ابتدائی طور پر ایف آئی آر میں بال کاٹنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں بچی کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد دیگر دفعات شامل کی جائیں گی تاہم ملزمہ رخسانہ کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں