پاکستان تاریخ کے نازک ترین دورسے گزررہاہےآرمی چیف

ہمارامقابلہ ایسے دشمن سے ہے جس کی کوئی واضح شکل نہیں،جنرل اشفاق پرویزکیانی


ویب ڈیسک December 29, 2012
پیچیدہ صورتحال نے سیکیورٹی چیلنجزکو جنم دیا اوران چیلنجزسے نمٹنے میں پاک فوج مرکزی کرداراداکررہی ہے،جنرل اشفاق پرویز کیانی، فوٹو : فائل

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دورسے گزررہا ہے.

نیول اکیڈمی کراچی میں 98 ویں کمیشنگ پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہا کہ ہمارامقابلہ ایسے دشمن سے ہے جس کی کوئی واضح شکل نہیں اوران خطرات کا مقابلہ قوم کی اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ پیچیدہ صورتحال نے سیکیورٹی چیلنجز کو جنم دیا اوران چیلنجز سے نمٹنے میں پاک فوج مرکزی کرداراداکررہی ہے۔

جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ روایتی خطرات کئی گنا بڑھ گئے ہیں جس کے باعث پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزیداضافہ کیاجارہے اوران خطرات سے نمٹنے کے لئے جدید بحریہ کا وجود ناگزیر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں