سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پرٹریفک حادثے میں 14 افراد جاں بحق 15 زخمی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا جس کی وجہ سے کار وین سے جا ٹکرائی


ویب ڈیسک January 08, 2017
امدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا . فوٹو : فائل

سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر کار اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جہلم کے قریب سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر کار اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق جائے حادثہ سے 11 لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 8 مرد اور 5 خواتین سمیت بچہ بھی شامل ہے جب کہ زخمیوں میں خاتون اور 4 بچوں سمیت 15 افراد شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا جس کی وجہ سے کار مخالف سمت سے آنے والی وین سے جا ٹکرائی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بس اور ٹرالرمیں تصادم سے 4 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ آج صبح ساہیوال میں یوسف والا کے قریب تیزرفتاری کے باعث بس اورٹرالرمیں تصادم ہوا جس کے نتجے میں 3 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں