کراچی میں سردی کی لہر درجہ حرارت 10 ڈگری تک پہنچنےکا امکان

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک January 08, 2017
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بھی سردی کی شدت میں اضافے کی نوید سنائی ہے اور آج رات درجہ حرارت 10 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوچکا ہے اور کوئٹہ اور قلات میں بھی درجہ حرارت منفی 8 تک پہنچ چکا ہے، کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد کراچی میں بھی سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت کم سے کم 10 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جب کہ آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی وضاحت

کراچی میں محکمہ موسمیات سے وابستہ ماہرجناب عبدالرشید نے ایکسپریس ڈاٹ پی کے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بروز اتوار کی رات کراچی کا درجہ حرارت دس سے ساڑھے دس درجے سینٹی گریڈ تک ہوجائے گا۔ اس کی وجہ سردی کی لہر کا ایک نیا سسٹم ہے جس کا اثر سندھ اور کراچی میں منگل تک رہے گا اور بدھ تک درجہ حرارت معمول پر آجائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں