بھارت میں کم لاگت سے بنا جدید ٹریکٹر پاکستان میں بھی متعارف کرایا جائے گا

پاکستانی انجینئرز اس ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کرکے ایسا ہی ٹریکٹرپاکستان میں بھی متعارف کرائیں گے۔


ویب ڈیسک December 29, 2012
یہ ٹریکٹر پاکستانی ٹریکٹرکی نسبت زیادہ لمبا ، چوڑا اور پاورفل ہے لیکن اس کی قیمت کم ہے۔ فوٹو: فائل

بھارت میں کم لاگت سے بنا یا گیا جدید ٹریکٹر پاکستان میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

بھارت کی جانب سے ''سونالیکا''نامی جدید ٹریکٹروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو تحفے میں دیا گیا تھا ،اس ٹریکٹرمیں جدید ہڈراک سسٹم نصب ہے جس کے تحت یہ 4 وہیل ڈرائیونگ کرسکتا ہے، یہ ٹریکٹر پاکستانی ٹریکٹرکی نسبت زیادہ لمبا ، چوڑا اور طاقتور ہے لیکن اس کی قیمت بہت کم ہے۔


بھارت کی جانب سے دیا گیا جدید ٹریکٹرزرعی یونیورسٹی کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں انجینئرز اس ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کرکے ایسا ہی ٹریکٹرپاکستان میں بھی متعارف کرائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں