پاکستان اور بھارت کا ہر سال ہاکی سیریز کرانے کا فیصلہ

پاکستان کی ہاکی ٹیم مارچ 2013 میں بھارت کا دورہ کرے گی جبکہ بھارتی ٹیم اپریل میں پاکستان آئے گی۔


ویب ڈیسک December 29, 2012
پاکستان میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے لاہور، کراچی، پشاور، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں ہوں گے۔ فوٹو:اے ایف پی/فائل

پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیموں کے درمیان ہر سال 5،5 میچوں کی باہمی سیریز کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ہاکی انڈیا کے حکام کے درمیان لاہور میں طے پانے والے معاہدے کے تحت دونوں ٹیمیں ہر سال ایک دوسرے ممالک کا دورہ کریں گی۔

معاہدے کے مطابق پاکستان کی ہاکی ٹیم مارچ 2013 میں بھارت کا دورہ کرے گی جبکہ بھارتی ٹیم اپریل میں پاکستان آئے گی، پاکستان میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے لاہور، کراچی، پشاور، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ممبئی حملوں کے بعد سے باہمی سیریز نہیں کھیلی گئی،کرکٹ اور دیگر کھیلوں میں باہمی روابط کی بحالی کے بعد دونوں ملکوں میں ہاکی سے متعلق حکام نے پاک بھارت ہاکی سیریز کی بحالی پر اتفاق کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں