کیرولینا پلسکووا اور سویٹولینا سڈنی ویمنز انٹرنیشنل ٹینس سے دستبردار
پلسکووا نے سڈنی ایونٹ سے دستبرداری کا فیصلہ اپنے پہلے میچ سے قبل ہی کیا۔
WASHINGTON:
برسبین انٹرنیشنل ٹینس کی فاتح کیرولینا پلسکووا کو تھائی انجری کے سبب سڈنی ایونٹ سے دستبردار ہونا پڑگیا۔
جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی ورلڈ نمبر6 کھلاڑی نے گذشتہ دن برسبین کے سنگلز فائنل میں آلیزکورنیٹ کو شکست سے دوچار کیا تھا، پلسکووا نے سڈنی ایونٹ سے دستبرداری کا فیصلہ اپنے پہلے میچ سے قبل ہی کیا، جہاں پر ان کا سامنا اطالوی حریف روبریٹا ونسی سے شیڈول تھا، ان کی جگہ مین ڈرا میں اب یونانی کوالیفائر ماریا سیکاری کو مل گئی، ان کے علاوہ یوکرین کی الینا سویٹولینا بھی بیمار پڑجانے پر سڈنی ایونٹ میں شریک نہیں ہوپارہیں، انھیں 7 سیڈنگ حاصل تھی۔