ویسٹ انڈین بورڈ سپر50 ایونٹاسٹیون ٹیلر جمیکن ٹیم میں شامل 

ٹیلر نے اسی ایونٹ میں گذشتہ برس آئی سی سی امریکاز اسکواڈ کا حصہ بنکر شرکت کی تھی۔

ٹیلر نے اسی ایونٹ میں گذشتہ برس آئی سی سی امریکاز اسکواڈ کا حصہ بنکر شرکت کی تھی ۔ فوٹو فائل

امریکی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیون ٹیلر کو ویسٹ انڈین بورڈ کے زیراہتمام سپر50 ٹورنامنٹ کیلیے جمیکا کے 14رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیاگیا ہے۔


ایونٹ اینٹیگا اور بارباڈوس میں 24 جنوری سے شیڈول ہے، امریکا میں پیدا ہونیوالے ٹیلر کے والدین کا تعلق جمیکا سے ہے اور وہ گذشتہ دو برس سے فلوریڈا میں فرصت کے لمحات میں جمیکا کیلیے کلب کرکٹ کھیلتے ہیں، جس کا مقصد جمیکن ٹیم کیلیے اپنے انتخاب کے امکانات کو بہتر بنانا تھا اور اب انھیں یہ موقع میسر آگیا، 23 سالہ بیٹسمین کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹرائیڈینٹس سے زیرمعاہدہ ہیں، ٹیلر نے اسی ایونٹ میں گذشتہ برس آئی سی سی امریکاز اسکواڈ کا حصہ بنکر شرکت کی تھی، جہاں اب ان کی جگہ کسی اور کو شامل کیا جائیگا، تاہم ان کے متبادل کا اعلان ابھی تک نہیں ہوا ہے۔
Load Next Story