فوجی عدالتوں نے مقررہ مدت پوری ہونے پر کام کرنا بند کر دیا آئی ایس پی آر

فوجی عدالتوں کودہشت گردی کے274 کیس بھجوائے گئے اور کیسز میں 161 مجرموں کو موت کی سزا سنائی گئی،ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک January 08, 2017
فوجی عدالتوں کے ذریعے مقدمات نمٹانے سے دہشت گرد کارروائیوں میں واضح کمی واقع ہوئی،آئی ایس پی آر۔ فوٹو:فائل

دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے قائم کی گئی فوجی عدالتوں نے مقررہ مدت پوری ہونے پر کام بند کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردی کی روک تھام کے لئے قائم کردہ فوجی عدالتوں نے اپنی مقررہ مدت مکمل کرلی جس کے بعد عدالتوں نے کام بند کردیا۔ فوجی عدالتوں کودہشت گردی کے274 کیس بھجوائے گئے اور کیسز میں 161 مجرموں کو موت کی سزا سنائی گئی جب کہ فوجی عدالتوں کی جانب سے 113 مجرمان کوقید کی سزائیں سنائی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتیں آئین میں ترمیم کےذریعے قائم کی گئی تھیں اور فوجی عدالتوں کے ذریعے مقدمات نمٹانے سے دہشت گرد کارروائیوں میں واضح کمی واقع ہوئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |