پیپلزپارٹی کی اچانک تشکیل نوآصف زرداری صدر اور بلاول چیئرمین منتخب

پارٹی کی تشکیل نو کے بعد اب ضمنی انتخاب میں آصف زرداری اور بلاول تیر کا نشان حاصل کرسکیں گے۔

پارٹی کی تشکیل نو کے بعد اب ضمنی انتخاب میں آصف زرداری اور بلاول تیر کا نشان حاصل کرسکیں گے۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
ضمنی انتخاب میں تیر کا نشان حاصل کرنے کے لئے اچانک پیپلزپارٹی کی تشکیل نو کردی گئی جس کے مطابق آصف زرداری پارٹی کے صدر اور بلاول بھٹو زرداری چیئرمین بن گئے۔


بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے كے مطابق پاكستان پيپلزپارٹی اور پاكستان پيپلز پارٹی پارليمينٹيرنز عہديداران كے چناؤ كے لئے انٹرا پارٹی انتخابات بلاول ہاؤس ميں منعقد ہوئے جس ميں بلاول بھٹو زرداری پاكستان پيپلزپارٹی كے چئيرمين جب كہ آصف زرداری پاكستان پيپلزپارٹی پارليمينٹيرنزكے صدر منتخب ہوگئے۔ پاكستان پيپلز پارٹی كے انٹرا پارٹی انتخابات ميں نير بخاری سيكريٹری جنرل، حيدر زمان قريشی فنانس سيكريٹری اورچوہدری منظور احمد پارٹی كے سيكريٹری اطلاعات منتخب ہوئے تمام عہديداران كو چار سال كے لئے منتخب كيا گيا ہے۔

پاكستان پيپلز پارٹی پارليمنٹيرنز كے انٹرا پارٹی انتخابات ميں ديگرعہديداران ميں فرحت اللہ بابر سيكريٹری جنرل، سليم مانڈوی والا فنانس سيكريٹری جب كہ مولا بخش چانڈيو سيكريٹری اطلاعات منتخب ہوئے جب کہ منتخب ہونے والے تمام ارکان کی مدت 4 سال ہوگی۔
Load Next Story