بھارتی عوام کا طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ

انڈیا گیٹ پر کسی بھی طرح کے مظاہرے اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مظاہروں کے پیش نظر دہلی کے ایوان صدر کے نزدیک وجے چوک پارلیمنٹ کے اطراف اور جنتر منتر کے نزدیک بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

اجتماعی زیادتی کے نتیجے میں 23 سالہ طالبہ کی موت پر بھارت کے مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اورواقعے میں ملوث ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

دہلی میں پارلیمنٹ کے نزدیک واقع جنتر منتر کے مقام پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے احتجاج کیا اور طالبہ پر ہوئے ظلم و زیادتی کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔


دوسری جانب مظاہروں کے پیش نظر دہلی کے ایوان صدر کے نزدیک وجے چوک پارلیمنٹ کے اطراف بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا اور لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان وسطی علاقوں کی طرف جانے سے گریز کریں۔ بھارت میں میٹرو کے 10 اسٹیشنز بھی بند کر دیے گئے، انڈیا گیٹ پر کسی بھی طرح کے مظاہرے اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی اور اس جانب جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ دوسری طرف احتجاجی مظاہروں میں ممکنہ شدت کے خدشات کے پیش نظر نئی دہلی میں صدر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ، پارلیمان اور کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کی رہائش گاہ کو جانے والی سڑکوں کو بھی پولیس نے بند کردیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story