یورپ اور امریکا میں شدید سردی سے 23 افراد ہلاک

مرنے والوں میں زیادہ تر بے گھر اور تارکین وطن افراد شامل ہیں، پولینڈ میں نومبر سے اب تک 53 شہری چل بسے۔


INP January 09, 2017
محکمہ موسمیات نے مزید برف باری کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

یورپ اور امریکابھر میں شدید سردی کی لہر کے باعث 23 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ مرنے والوں میں زیادہ تر بے گھر اور تارکین وطن افراد شامل ہیں۔ صرف پولینڈ میں 2 روز کے دوران شدید ترین سردی کے باعث 10 افراد ہلاک ہوئے۔

پولینڈ کے حکومتی مرکز برائے سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ نومبر سے اب تک سردی کے باعث 53 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اٹلی میں سردی کے باعث 7 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے، جن میں 5 بے گھر افراد شامل ہیں، جبکہ شدید برف باری کے باعث ملک بھر کے متعدد ایئرپورٹس بند رہے اورسیکڑوں فلائٹس منسوخ کردی گئیں۔

دوسری جانب چیک ری پبلک میں شدید سردی کے باعث 3 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ بلغاریہ میں 2 عراقی تارکین وطن جبکہ یونان سے ایک افغان تارک وطن کی لاش ملی ہے۔ امریکامیں بھی برف باری کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں 12 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید برف باری کی پیش گوئی بھی کی ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |