مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک

حملہ آوروں نے اکھنور میں واقع بھارتی فوج کے جی آر ای ایف کے کیمپ پر کیا


ویب ڈیسک January 09, 2017
حملے کے بعد قابض فوج نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فوٹو: انڈین میڈیا

مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد نے بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ کر کے 3 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اکھنور میں واقع فوجی کیمپ پر نامعلوم افراد نے علی الصبح حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ فوجی کیمپ پر حملے کے بعد قابض فوج نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فوجی کیمپ پرحملے میں 7 بھارتی فوجی ہلاک

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ بھارت کی جنرل ریزرو انجینئر فورس کے کیمپ پر کیا گیا جسے بارڈر روڈ منیجمنٹ (بی آر او) کا سب سے اہم محمکہ تصور کیا جاتا ہے، جی آر ای ایف کا کام سرحدی علاقوں میں سڑکیں بنانا اور ان کی حالت کو ٹھیک رکھنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں