جس دن ہمارے وکلاء کو دلائل کا موقع ملا سارا کیس صاف ہوجائے گا دانیال عزیز

پی ٹی آئی بہت اہم کیس عدالت کی بجائے میڈیا پر لڑنے کی کوشش کررہی ہے، طارق فضل چوہدری

پی ٹی آئی بہت اہم کیس عدالت کی بجائے میڈیا پر لڑنے کی کوشش کررہی ہے، طارق فضل چوہدری۔ فو ٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ جس دن ہمارے وکلاء کو دلائل کا موقع ملا اس دن سارا کیس صاف ہوجائے گا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ نعیم بخاری عدالت کے کسی سوال کا جواب نہیں دے سکے کیونکہ تحریک انصاف کے وکیل عدالت کے سوال پر حواسہ باختہ ہوجاتے ہیں، مریم نواز سے متعلق دلائل میں نعیم بخاری حواس باختہ ہوگئے اور ان کی ایسی حالت تھی جیسے مچھلی پانی سے باہر آچکی ہو تاہم جس دن ہمارے وکلاء کو دلائل کا موقع ملا اس دن سارا کیس صاف ہوجائے گا۔


دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں، ماضی میں الیکشن میں دھاندلی کی رٹ لگارکھی تھی لیکن افضل خان نے بعد میں معافی مانگی لہذا صرف الزامات لگانے سے کام نہیں چلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قلابازی خان کا نام کسی وجہ سے دیا گیا ہے کیونکہ عمران خان یو ٹرن کے ماسٹر ہیں اور ہم ان کا اصل چہرہ بے نقاب کرکے دکھائیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے ہی رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بہت اہم کیس عدالت کے بجائے میڈیا پر لڑنے کی کوشش کررہی ہے تاہم ہم میڈیا پر پی ٹی آئی کے الزامات کاجواب دینے آتے ہیں جب کہ (ن) لیگ سب سے بڑی عدالت کااحترام کرتی ہے لہذا مسلم لیگ (ن) اسی عدالت کے سامنے سرخرو ہوگی اور جھوٹ کی سیاست کو ایک بار پھر شکست ہوگی۔

Load Next Story