ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ شدت 58 ریکارڈ کی گئی

لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔


ویب ڈیسک December 29, 2012
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش میں تھا۔ فوٹو: فائل

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق زلزلے کامرکزافغانستان کے کوہ ہندوکش سلسلے میں 93 کلومیٹرگہرائی میں تھا، زلزلے کے جھٹکے 20 سیکنڈ تک محسوس کئے گئے۔

لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت آزاد کشمیر، مظفر آباد، میر پور، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، اپر دیر، سوات اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پنجاب کے مختلف شہروں سرگودھا، گوجرانوالہ، میانوالی، خوشاب میں بھی لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے اور خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |