لاڑکانہ میں بلاول بھٹوزرداری کے محافظ نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
بلاول بھٹو زرداری کے پروٹول قافلے میں شریک ان کے گارڈ نے شہری عامر لاڑک کو لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا
چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی گارڈ نے شہری کو قافلے کے راستے میں آنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے دعویدار حکمرانوں کے پروٹوکول کے باعث جہاں آئے روز عوام کو ذلت وخواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں ان کے اس شاہانہ پروٹوکول کے باعث کہیں سڑک پر پھنسی ایمبولینس میں مریض جان کی بازی ہار جاتا ہے تو کہیں اسپتال کے باہر مریض تڑپ تڑپ کر جان دے دیتا ہے لیکن ان شہنشاہ اعظموں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اورسونے پہ سہاگہ ان کے محافظوں کے نزدیک تو عوام کی کوئی وقعت ہی نہیں ہوتی اوریہ حضرات بعض اوقات شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاڑکانہ میں چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پروٹول قافلے میں شریک ان کے گارڈ نے شہری عامر لاڑک کو لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بلاول کے پروٹوکول نے 10 ماہ کی بچی کی جان لے لی
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے عامر لاڑک کا کہنا تھا کہ وہ اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے مستقبل میں لاڑکانہ سے ہی ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے بلاول بھٹو زرداری کی فوٹیج بنا رہا تھا کہ ان کے قافلے میں موجود سیکیورٹی گارڈ نے مجھ پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش شروع کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے سیکیورٹی گارڈ کو بتایا کہ میں صحافی ہوں اور قافلے کی کوریج کے لئے آیا ہوں لیکن بلاول کے محافظ نے میری ایک نہ سنی اور مجھے مسلسل تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو کی گاڑی میں صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو بھی موجود تھے اور ایکسپریس نیوز نے جب ان سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کردیا۔