آرمی چیف سے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی ملاقات اور وزیرستان کا دورہ

افغانستان میں امریکی جنرل جان نکلوسن نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کو سراہا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 09, 2017
افغانستان میں امریکی جنرل جان نکلوسن نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کو سراہا، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ ایکسپریس اسکرین گریب

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے ملاقات کی جس میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کامیاب آپریشن کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے ملاقات کی جس میں جنرل قمر باجوہ نے قیام امن کے لیے افغانستان میں امریکی فورسز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ بارڈر سیکیورٹی میکنزم میں امریکی مشن کردار ادا کرسکتا ہے جب کہ افغان فوج کی استعداد کار کو بڑھانے میں آر ایس ایم کا بڑا کردار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور جنرل نکولسن نے میران شاہ سمیت وزیرستان کا دورہ کیا جب کہ اس موقع پر انہیں آپریشن ضرب عضب، ٹی ڈی پیز کی واپسی سمیت سماجی و اقتصادی سرگرمیوں میں پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ دورے کے موقع پرجنرل جان نکولسن نے باہمی بارڈر سیکیورٹی تعاون کی ضرورت کو تسلیم کیا اور پاک فوج کے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں