پاکستان کا آبدوز سے کروزمیزائل ’’بابرتھری‘‘ فائرکرنے کا کامیاب تجربہ

کروز میزائل بابر تھری 450 کلومیٹر تک مار کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے، آئی ایس پی آر

کروز میزائل بابر تھری 450 کلومیٹر تک مار کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

پاکستان نے آبدوز سے کروز میزائل ''بابرتھری'' فائرکرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے آبدوز سے فائر کیے جانے والے کروز میزائل بابر 3 کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 450 کلومیٹر تک مار کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا جب کہ اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔




ترجمان پاک فوج کے مطابق کروزمیزائل ''بابرتھری'' کے کامیاب تجربے پرچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئر چیف مارشل سہیل امان اور نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے قوم اور تجربہ کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔



دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابر تھری کا کامیاب تجربہ مہارت اور دفاع کی ضمانت ہے، پاکستان نے ہمیشہ پرامن پالیسی کو فروغ دیا۔
Load Next Story