نوکیا کا مزید اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز ریلیز کرنے کا اعلان

تجزیہ کاروں کے مطابق نوکیا اس سال 6 سے 7 اینڈروئیڈ اسمارٹ فون ریلیز کرے گا۔


ویب ڈیسک January 09, 2017
تجزیہ کاروں کے مطابق نوکیا اس سال 6 سے 7 اینڈروئیڈ اسمارٹ فون ریلیز کرے گا۔

ماضی میں موبائل فون پیش کرنے والی مشہور کمپنی نوکیا نے طویل غیرحاضری کے بعد اپنا اینڈروئیڈ فون پیش کرتے ہوئے اسمارٹ فون کی دنیا میں ایک بار پھر قدم جمانے کا پیغام دیا ہے جب کہ واپسی کے بعد درمیانی قیمت والے مزید موبائل فونز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

پہلا فون ایچ ایم ڈی گلوبل ریلیز کرے گی اور اسے نوکیا 6 کا نام دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2014 میں نوکیا کمپنی کے برانڈ کے حقوق مائیکروسوفٹ نے خریدے تھے اور یوں نوکیا ونڈو فون ریلیز کئے گئے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نوکیا کا پہلا اینڈروئید اسمارٹ فون متعارف، قیمت بھی کم

موبائل فونز کا تجزیہ کرنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق نوکیا کمپنی اس سال 6 سے 7 نئے اینڈروئیڈ اسمارٹ فون ریلیزکرے گی۔ ویب سائٹ کے مطابق ملائیشیا میں نوکیا اور مائیکروسوفٹ ڈسٹری بیوشن کمپنی اے وی اے ایکس ایکس نے اپنی ایک پریزینٹیشن پیش کی ہے جس میں کیوٹو 2017 کے نام سے 6 سے 7 ماڈل دکھائے گئے اور یہ درمیانی قیمت لیکن بلند معیار کے اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز ہوں گے۔



دوسری جانب ایچ ایم ڈی نے تصدیق کی ہے کہ اس میں گوگل آپریٹنگ سسٹم کا ساتواں ورژن نوگاٹ شامل کیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اینڈروئڈ فون سے نوکیا تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر کی ایک وسیع دنیا کو اپنے فون میں شامل کرسکے گا جو صارفین کے لیے توجہ کا مرکز بن سکتا ہے۔ نئے فون میں ہارڈیئر میں بھی جدت پیدا کی گئی ہے اوراس اینڈروئڈ اسمارٹ فون میں 4 جی بی ریم، 64 جی بی سرکٹ اسٹوریج، 16 ایم پی کیمرہ اور 3 ہزار ایم اے ایچ بیٹری نصب ہے۔ اضافی میموری کے لیے ایس ڈی ایم کارڈ سلاٹ بھی موجود ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اس طرح نوکیا درمیانی مارکیٹ میں اپنا قدم جمانا چاہتا ہے۔ یہ ایک ایسا فون ہے جو نہ بہت مہنگا ے اور نہ ہی بہت ارزاں اور اپنے ہم عصر فونز کے مقابلے اس میں جدید ترین سہولیات رکھی گئی ہیں۔ اس کے بورڈ میں اسنیپ ڈریگن 430 سسٹم لگایا گیا ہے جبکہ قیمت قریباً 25 ہزار روپے تک متوقع ہے۔ اس میں ایٹموس ساؤنڈ پروسیسنگ سے ڈولبی ساؤنڈ سنائی دے گی جبکہ فون المونیم کے کیس میں بند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |