کیون اینڈرسن آسٹریلین اوپن سے دستبردار

میں اپنےپسندیدہ ایونٹ سےباہر ہونےپرکافی افسردہ ہوں تاہم جلدہی مکمل فٹنس حاصل کرکےکھیل میں لوٹ آؤں گا،کیون


Sports Desk January 09, 2017
میں اپنےپسندیدہ ایونٹ سےباہر ہونےپرکافی افسردہ ہوں تاہم جلدہی مکمل فٹنس حاصل کرکےکھیل میں لوٹ آؤں گا،کیون ۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD: جنوبی افریقی کیون اینڈرسن کولہے کی انجری کے باعث آسٹریلین اوپن سے دستبردار ہوگئے۔

30 سالہ ٹینس پلیئر نے اس کا اعلان ٹویٹر پر کیا۔ وہ اپنے کیریئر کے دوران رینکنگ میں 10 ویں پوزیشن تک گئے مگر اب 67 ویں نمبر پر ہیں، گزشتہ برس کے دوران وہ ٹخنے اور کندھے کی انجریز سے دوچار رہے جب کہ اکتوبر سے ٹینس ہی نہیں کھیلی۔ کیون نے کہاکہ بدقسمتی سے مجھے آسٹریلین اوپن سے دستبردار ہونا پڑرہا ہے، میں اپنے پسندیدہ ایونٹ سے باہر ہونے پر کافی افسردہ ہوں تاہم جلد ہی مکمل فٹنس حاصل کرکے کھیل میں لوٹ آؤں گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |