بورڈ چیف کو ’’احمق‘‘ کہنے والے ڈیرن براوو ڈومیسٹک ٹیم سے بھی باہر

براوو کی دستیابی اس صورت قابل قبول ہوگی جب وہ بورڈ کے ساتھ مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کریں گے،سورج رگوناتھ


Sports Desk January 09, 2017
براوو کی دستیابی اس صورت قابل قبول ہوگی جب وہ بورڈ کے ساتھ مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کریں گے،سورج رگوناتھ ۔ فوٹو : فائل

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے ڈیرن براوو کوڈومیسٹک ون ڈے کپ کیلیے ٹیم سے باہر کردیا۔

ایونٹ کا آغاز 24 جنوری سے ہورہا ہے، ٹی ٹی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو سورج رگوناتھ کا کہنا ہے کہ ڈیرن براوو کی دستیابی صرف اس صورت قابل قبول ہوگی جب وہ بورڈ کے ساتھ مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ڈیرن براوو کا سینٹرل کنٹریکٹ منسوخ

یاد رہے کہ گذشتہ برس دورہ زمبابوے کے دوران براوو کو سی کیٹیگری ملنے پر ویسٹ انڈین بورڈ کے صدر ڈیوڈ کیمرون نے فارم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جواب میں براوو نے کیمرون کو بڑا احمق قرار دیا تھا۔ دسمبر میں بورڈ کی جانب سے انھیں معاملات طے کرنے کیلیے میٹنگ کی خاطر بلایا گیا مگر الٹا انھوں نے قانونی نوٹس ہی بھیج دیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |