ایف بی آرٹیکس نہ دینے والے2لاکھ امیروں کومنفردنوٹس دیگا

بینک صارف کی طرح عزت سے کریڈٹ کارڈطرزکے نوٹس وصول کرائے جائیں گے


Khususi Reporter December 30, 2012
ایف بی آر کے لیگل ڈپارٹمنٹ نے نوٹس کے 10 مسودے تیار کیے ہیں جن میں سے کسی ایک مسودے کو حتمی شکل دے کر ان امیرترین لوگوں کو بھجوایا جائیگا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ایف بی آر نے پاکستان کے 2 لاکھ امیر ترین لوگوں کو الیکٹرانیکلی نوٹس بھجوانے کے بجائے کریڈٹ کارڈ کی طرز پر نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ان افراد کو مینولی اسی طرح عزت کے ساتھ نوٹس وصول کرائے جائیں گے جس طرح بینکوں کی طرف سے اپنے صارفین کو کریڈٹ کارڈز وصول کرائے جاتے ہیں، یہ پاکستان کے وہ امیر ترین لوگ ہیں جن کے پاس نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این) تک نہیں، ایف بی آر کی کوشش ہے کہ انھیں جلد سے جلد ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔

3

کیونکہ ان سے ایف بی آر کو بھاری ریونیو حاصل ہونے کی توقع ہے۔ مذکورہ افسر نے بتایا کہ ایف بی آر کے لیگل ڈپارٹمنٹ نے نوٹس کے 10 مسودے تیار کیے ہیں جن میں سے کسی ایک مسودے کو حتمی شکل دے کر ان امیرترین لوگوں کو بھجوایا جائیگا، نوٹس کی عبارت میں بہت احتیاط سے کام لیا جارہا ہے اور ایف بی آر کی کوشش ہے کہ ان لوگوں کو بھجوائے جانے والے نوٹس میں کسی قسم کے ایسے الفاط یا جملے شامل نہ ہوں جن سے تضحیک کا پہلو نکلتا ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔