سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو قتل کی دھمکی

گنگولی نے پولیس میں شکایت درج کرادی مگر اب تک واضح نہیں ہو سکا کہ یہ دھمکی کہاں سے آئی۔


Sports Desk January 09, 2017
معاملے سے پولیس کو آگاہ کردیا ہے جو ضروری اقدامات کر رہی ہے،گنگولی ۔ فوٹو فائل

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو قتل کی دھمکی ملی ہے جب کہ انھیں موصول ایک خط میں لکھا گیا '' اگر مدناپور میں قدم رکھے تو زندہ واپس نہیں جا سکو گے''۔

بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر گنگولی کو یہ خط 5 جنوری کو موصول ہوا اور انھیں اس مقام کا دورہ 19 تاریخ کو کرنا ہے،گنگولی نے پولیس میں شکایت درج کرادی مگر اب تک واضح نہیں ہو سکا کہ یہ دھمکی کہاں سے آئی، گنگولی نے اس حوالے سے کہا کہ مجھے ایک ڈسٹرکٹ اسپورٹس پروگرام میں شرکت کیلیے 19 جنوری کو بدیاسنگر یونیورسٹی جانا تھا، مگر اب سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر روک دیا گیا ہے، میں نے معاملے سے پولیس کو آگاہ کر دیا جو ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |