سنجھورو پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما کے بیٹے نے خود کشی کرلی

دوسری طرف حاکم علی بروہی کی وفات پر گھر میں کہرام مچ گیا۔


Nama Nigar December 30, 2012
پی پی پی تعلقہ سنجھورو کے صدرمبارک علی بروہی کے فرزند 28 سالہ حاکم علی بروہی نے گزشتہ علی الصبح اپنے گائوں مبارک بروہی میں بندوق کا فائر کرکے اپنے آپ کو شدید زخمی کرلیا۔ فوٹو: فائل

تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشن سنجھورو میں 6 ماہ قبل بطور کلرک بھرتی ہونے والے اور پی پی پی تعلقہ سنجھورو کے صدرمبارک علی بروہی کے فرزند 28 سالہ حاکم علی بروہی نے گزشتہ علی الصبح اپنے گائوں مبارک بروہی میں بندوق کا فائر کرکے اپنے آپ کو شدید زخمی کرلیا۔

جسے فوری طور پر نواب شاہ اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ خود کشی کے اسباب کا علم نہیں ہوسکا۔ دوسری طرف حاکم علی بروہی کی وفات پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں سابقہ ممبر سندھ اسمبلی اور پی پی پی کے رہنما الطاف حسین رند، پی پی کے ضلعی صدر حاجی مختیار علی شورو، فنکشنل مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری آصف علی وڑائچ و دیگر نے شرکت کی۔تدفین آبائی قبرستان میں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔