وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کی درخواستیں مسترد
چیف جسٹس لاہورہائیكورٹ كی سربراہی میں قائم دو ركنی بینچ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا۔
ہائیکورٹ نے وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب شہبازشریف كی نااہلی كے لیے اپیل ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد كردی۔
چیف جسٹس لاہورہائیكورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ كی سربراہی میں قائم دو ركنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس دوران درخواست گزار فیصل نصیر كی جانب سے عدالت كو بتایا گیا كہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنی آمدنی سے زائد ناجائز اثاثے بیرون ملك بنا ركھے ہیں اور كاغذات نامزدگی میں بھی حقائق چھپائے ہیں۔ درخواست گزرا نے مؤقف اختیاركیا كہ وزیراعلیٰ شہباز شریف میٹروبس اور اورنج لائن منصوبے میں كرپشن كررہے ہیں جس كے واضح ثبوت موجود ہیں اس حوالے سے سے سنگل بینچ كا فیصلہ مسترد كرتے ہوئے نوازشریف اورشہباز شریف كو آئین كے آرٹیكل 6 m63 پرپورا نہ اترنے پر نااہل قراردیاجائے۔
سركاری وكیل نے عدالت کو بتایا كہ درخواست گزار كے پاس كوئی ثبوت موجود نہیں جس پر چیف جسٹس نے استفسار كیا كہ آپ نے الیكشن كمیشن یا اسپیكر سے رجوع كیا تو درخواست گزار كے وكیل نے بتایا كہ اسپیكر بات نہیں سنتے۔ چیف جسٹس نے قراردیا كہ متعلقہ فورم سے رجوع كیے بغیر كسی بھی ركن اسمبلی كوكیسے نااہل قراردیاجاسكتاہے۔ فاضل بینچ نے وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب شہبازشریف كی نااہلی كے لیے اپیل ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد كردی۔