ممبئی پولیس نے میچ کیلیے سیکیورٹی دینے کے عوض 60 لاکھ روپے مانگ لیے
اگرسیکیورٹی کا بندوبست نہیں ہوسکا تو پھر دونوں ٹیموں کو خالی اسٹینڈز کے سامنے کھیلنا پڑسکتا ہے۔
KARACHI:
بھارت اے اور انگلینڈ کے درمیان پہلے وارم اپ میچ کیلیے ممبئی پولیس نے سیکیورٹی فراہم کرنے کے عوض 60 لاکھ روپے مانگ لیے۔
یہ میچ برابورن اسٹیڈیم میں منگل کو کھیلا جائے گا جو کرکٹ کلب آف انڈیا کی ملکیت ہے، اس نے لودھاسفارشات کی وجہ سے فنڈز نہ ہونے کے باعث ممبئی پولیس کی ڈیمانڈ بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھیج دی اور آخری اطلاعات تک جواب کی منتظر تھی۔ اگرسیکیورٹی کا بندوبست نہیں ہوسکا تو پھر دونوں ٹیموں کو خالی اسٹینڈز کے سامنے کھیلنا پڑسکتا ہے۔