ایم كیو ایم نئے انتخابات میں اپنی سیٹیں بچالے تو بڑی بات ہوگی منظور وسان
بلاول کی شادی انتخابات کے بعد ہوگی اور وہ ہنی مون بھی پاکستان میں منائیں گے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت
صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہےکہ آئندہ انتخابات میں ایم كیو ایم نے اپنی سیٹیں بچالے تو بڑی بات ہوگی کیونکہ اب متحدہ اتنی نشستیں حاصل نہیں كرے گی۔
اپنے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری كی شادی آئندہ عام انتخابات اور ان میں كامیابی كے بعد ہو گی، بلاول بھٹو كی شادی دھوم دھام سے ہوگی جب کہ وہ ہنی مون بھی پاكستان میں ہی منائیں گے۔ انہوں نے كہا كہ رواں سال كے جنوری، فروری اور مارچ ملك اور سب كے لیے انتہائی اہم ہیں، اسی سال میں بہت ساری باتیں سامنے آئیں گی، اسی سال2017 میں چھپی ہوئی ساری باتیں باہر نكلیں گیں، الیكشن بھی سال 2018 كے جنوری، فروری یا مارچ میں ہوں گے، كچھ لوگ اندر جائیں گے اور كچھ لوگ باہر جائیں گے جب کہ جو پیسے باہر ہیں وہ بھی اسی سال واپس آئیں گے۔
منظور وسان نے كہا كہ رواں سال پیپلز پارٹی شہروں میں بھی سرپرائز دے گی، فاروق ستار 2018 میں وزیر اعلیٰ كی بات كر رہے ہیں جب كہ آئندہ انتخابات میں ایم كیو ایم نے اپنی سیٹیں بچالے تو بڑی بات ہوگی، ایم كیو ایم آئندہ انتخابات میں اب اتنی نشستیں حاصل نہیں كرے گی،۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں بہت كچھ دیكھیں گے، عام انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری بڑی اكثریت سے كامیاب ہوں گے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں چھوٹی چھوٹی جماعتیں اب ختم ہوجائیں گی، پیپلزپارٹی انتخابات میں سرپرائز دے گی، سندھ كے شہروں میں اب پیپلزپارٹی انتخابات میں كامیابی حاصل كرے گی۔ منظور وسان نے مزید كہا كہ مردم شماری كے بعد كراچی كے حقائق سامنے آجائیں گے جب کہ پاناما كیس میں عمران خان كو خوشی یا مایوسی مل سكتی ہے، پاناما كیس میں مایوسی كی صورت میں احتجاج بھی ہوسكتا ہے اور كیس كا فیصلہ ففٹی ففٹی ہوگا۔