زمین پر قبضے اور دھمکیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مافیا نے ہماری زمین پر قبضہ کر کے غیر قانونی پلاٹنگ شروع کر دی ہے


Numainda Express December 30, 2012
مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس کی زمین سے قبضہ ختم کرواکر اسے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔ فوٹو: فائل

خدا کی بستی جامشورو کے رہائشیوں نے زمین پر قبضے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کوڑو خان مستوئی، نیاز حسین مستوئی نے بتایا کہ تھرمل پاور ہاؤس کے قریب دیھ موڑو جبل تعلقہ کوٹری ضلع جامشور میں ان کی 336 ایکڑ زمینپر لینڈمافیا کے 2 گروپوں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔

ایک گروپ کے افراد ارباب سموں، صفر راجڑ، ممتاز ببر ودیگر نے اس کی زمین پر غیر قانونی طور پر پلاٹنگ کا کام شروع کر دیا ہے جب کہ دوسرے گروپ کے افراد نیاز پٹھان، نور محمد پٹھان نے کریش کی مشین لگائی ہوئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ قبضہ مافیا کے افراد زمین پر قبضے کیخلاف آواز اٹھانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

5

انھوں نے بتایا کہ اس ضمن میں متعدد درخواستیں متعلقہ اداروں کو دیں لیکن اس کے باوجود قبضہ مافیا کے افراد کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انھوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس کی زمین سے قبضہ ختم کرواکر اسے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔