میئر کراچی کا مختلف اضلاع میں 50 کروڑ کے 25 منصوبے شروع کرنے کا اعلان

منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام كے فنڈز سے كیے جارہے ہیں، وسیم اختر


ویب ڈیسک January 09, 2017
منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام كے فنڈز سے كیے جارہے ہیں، وسیم اختر، فوٹو؛ ایکسپریس

میئر كراچی وسیم اختر كہا ہے كہ شہر كے مختلف اضلاع میں تقریباً 50 كروڑ روپے كی لاگت سے 25 نئے منصوبوں پر كام شروع كردیا گیا ہے تاكہ شہر كی موجودہ صورتحال كو بہتر بنایا جاسكے۔

کے ایم سی بلڈنگ میں پریس کانفرنس کے دوران میئر كراچی وسیم اختر نے شہر كے مختلف اضلاع میں شروع كیے جانے والے ترقیاتی كاموں كے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے كہا كہ ضلع وسطی میں مجموعی طور پر 178.834 ملین روپے كی لاگت سے 9 اسكیموں پر، ضلع شرقی میں 138.886 ملین روپے كی لاگت سے7 اسكیموں پر، ضلع غربی میں 59.648 ملین روپے كی لاگت سے 3 اسكیموں پر اور ضلع جنوبی میں 119.995 ملین روپے كی لاگت سے 6 اسكیموں پر كام شروع كیا جا رہا ہے۔

وسیم اختر نے كہا كہ یہ منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام كے فنڈز سے كیے جارہے ہیں جن كے ٹھیكے منتخب نمائندوں كے آنے سے قبل سابقہ ایڈمنسٹریٹرز نے زمینی حقائق كو مدنظر ركھنے كے بجائے دفاتر میں بیٹھ كر ٹھیكیداروں كو نوازنے كیلئے دیدیئے تھے، ہم ان معاملات كو صحیح كررہے ہیں، ان منصوبوں كے معیار پر كوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، وقت مقررہ پر یہ منصوبے مكمل ہوں گے، اس ضمن میں كڑی نگرانی كی جائے گی۔ میئر كراچی کا کہنا تھا کہ جو افسران وعملہ دستیاب ہیں ان سے كام لیا جارہا ہے، افسران و ٹھیكیداروں سے كہوں گا كہ اب كمیشن میں كمی لائے جائے بلكہ اسے ختم كیاجائے تاكہ عوام كا پیسہ عوام كی فلاح وبہبود پر لگایا جاسكے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں