تحریک انصاف نے احتجاج جھوٹ اور الزامات كے علاوہ كچھ نہیں كیا مریم اورنگزیب
2013 سے آج تك ہر كوشش كی گئی كہ ترقی كے منصوبے روكے جائیں، وزیر مملکت برائے اطلاعات
وزیر مملكت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی سیاسی زندگی میں ہمیشہ عوام كی خدمت كو ترجیح دی جب کہ تحریک انصاف نے صرف احتجاج، جھوٹ اور الزامات كے علاوہ كچھ بھی نہیں كیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریك انصاف وزیراعظم كے بچوں كی جس ڈیڈ كے خلاف تھی اسی مؤقف سے ہٹے ہوئے آج پی ٹی آئی نے یہ ڈیڈ تسلیم كرلی ہے، عدالت نے جو بھی سوالات اٹھائے ہیں اس پر ہمارے وكلا کے دلائل پی ٹی آئی كے وكیل كے دلائل ختم ہونے كے بعد شروع ہوں گے۔ انہوں نے كہا كہ 2013 سے آج تك ہر كوشش كی گئی كہ ترقی كے منصوبے روكے جائیں، پی ٹی آئی كے ہر جلسے میں یہ كہا جاتا ہے كہ وزیراعظم نواز شریف ترقیاتی منصوبوں كے فیتے كاٹ رہے ہیں، وزیراعظم نے ان ساڑھے تین سالوں اور اپنی ساری سیاسی زندگی میں قوم كی خدمت كو اولین ترجیح دی اور آنے والے ڈیڑھ سالوں میں بھی ترقیاتی منصوبوں كے فیتے كٹتے رہیں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی كی سیاست كا ان ساڑھے تین سالوں میں موازنہ كیا جائے تو پی ٹی آئی نے اس دورانیے میں صرف احتجاج، جھوٹ اور الزامات كے علاوہ كچھ بھی نہیں كیا، اگر پی ٹی آئی بھی اسی طرح عوامی خدمت كے منصوبے تیار كرتی تو آج وہ بھی فیتے كاٹنے كے قابل ہوجاتی، سیاست میں پی ٹی آئی جو بو رہی ہے، 2018كے الیكشن میں وہی كاٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی ڈیڑھ سال كا وقت باقی ہے، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اگلے ڈیڑھ سالوں میں تیزی سے عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبے مكمل كر لے، اچھی فصل لگے گی تو پھل بھی اچھا ہی ملے گا۔