نوازشریف سے پاناما کیس کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی ضمانت لی جائے اعتزاز احسن

سپریم كورٹ سے امید ہے کہ وہ جسٹس فائز عیسیٰ رپورٹ پر عمل كرائے گی، قائد حزب اختلاف سینیٹ

سپریم كورٹ سے امید ہے کہ وہ جسٹس فائز عیسیٰ رپورٹ پر عمل كرائے گی، قائد حزب اختلاف سینیٹ، فوٹو؛ فائل

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے كہا ہے كہ نوازشریف سے ضمانت لی جائے كہ پاناما كیس میں وہ عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔


سینیٹ میں متحدہ اپوزیشن كا قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن كی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر تشویش كا اظہار کیا جب کہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ حكومت نے سینیٹ اجلاس طلب ہونے كے بعد نیب ترمیمی آرڈیننس جاری كیا ہے، سینیٹ اجلاس سے 2 روز قبل آرڈیننس جاری كیا جانا بدنیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے كہا كہ جوڈیشل كمیشن كی رپورٹ دبا دینے میں حكومت مہارت ركھتی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن كی جسٹس باقر نجفی كی رپورٹ آج تك منظر عام پر نہیں لائی گئی جب کہ سپریم كورٹ سے امید ہے وہ جسٹس فائز عیسی رپورٹ پر عمل كرائے گی۔
Load Next Story