جتوئی برادری کا نجی ٹی وی کے رپورٹر کے گھر پر حملہ

مسلح افراد کے تشدد سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی


Express News Desk December 30, 2012
شاہانی برادری کا کہنا ہے کہ مذکورہ صدیوں پرانے تالاب سے گائوں اور نواح کے لوگ پینے کا پانی حاصل کرتے ہیں، جس کو مسمار کر کے جتوئی برادری ا پنی ز مین میں شا مل کرنا چاہتی ہے۔ فوٹو: فائل

بدین شہر کے قر یب گائوں ولی محمد شاہانی میں50 سے زائد مسلح افراد نے مقامی نجی ٹی وی چینل کے ر پورٹر علی محمد شاہانی کے گھر پر حملہ کر کے ان کے بھائی محمد حنیف، معشوق شاہانی، چچا زاد بھائی محمد شاہانی، خدا بخش اور ایک رشتہ دار خاتون مسمات آمنہ پر تشدد کر کے انہیں زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔

زخمیوں کو سو ل اسپتال بدین میں داخل کرا دیا گیا ہے، جب کہ حملے کا مقدمہ رشید جتوئی، رمضان جتوئی، ذوالفقار جتوئی، علی حیدر، حاجی انور جتو ئی سمیت جتوئی برادری کے دیگر افراد کیخلاف بدین تھانے پر درج کرلیا گیا ہے، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ حملے کی وجہ گائوں میں واقع قدیمی اور قدرتی تالاب بتائی جاتی ہے۔

6

شاہانی برادری کا کہنا ہے کہ مذکورہ صدیوں پرانے تالاب سے گائوں اور نواح کے لوگ پینے کا پانی حاصل کرتے ہیں، جس کو مسمار کر کے جتوئی برادری ا پنی ز مین میں شا مل کرنا چاہتی ہے ، اگر یہ تالاب ختم ہو گیا تو علاقے کے لوگ پینے کے پانی سے محروم ہو جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔