پالتو بلی کی ہلاکت پر ڈھائی کروڑ کے ہرجانے کا دعویٰ قبرکشائی کی بھی استدعا

بلی کی قبرکشائی اور میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، مدعیہ سندس حورین


Online January 10, 2017
بلی کی قبرکشائی اور میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، مدعیہ سندس حورین۔ فوٹو : فائل

ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی پالتو بلی کی ہلاکت کے کیس میں درخواست گزار نے بلی کی قبرکشائی اورمیڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی استدعا کردی۔

عدالت نے دوسرے فریق کوجواب جمع کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12جنوری تک ملتوی کر دی ہے جبکہ پیٹس اینڈویٹس کلینک کے ویٹرنری ڈاکٹرکی مبینہ غفلت سے ڈھائی کروڑ مالیت کی پالتو بلی کی ہلاکت کے معاملے میں عدالت نے فریق پارٹی کومذکورہ درخواست پردلائل دینے کاحکم دے دیا، کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدرگیلانی نے کی۔

مدعیہ سندس حورین نے عدالت میں موقف اپناتے ہوئے کہا کہ بلی کی قبرکشائی اور میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔