پاناما کیس میں وزیراعظم کو طلب کرنے کی درخواست دائر

وزیراعظم نے مئی 2016 میں پارلیمنٹ میں تقریرکی اورتقریرکے متضاد انہوں نے قطری خط عدالت میں پیش کیا، جماعت اسلامی


ویب ڈیسک January 10, 2017
ملک سے باہر رقوم منتقل کرنے بارے وزیر اعظم ہی صحیح بتا سکتے ہیں، جماعت اسلامی: فوٹو: فائل

MANCHESTER: جماعت اسلامی نے پاناما کیس میں وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں طلب کرنے کی درخواست جمع کرادی ہے.

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاناما لیکس کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جماعت اسلامی کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کو عدالت طلب کرنے کی درخواست دائرکردای گئی ہے۔ درخواست جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف نے دائرکی۔ جماعت اسلامی نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ وزیراعظم نے مئی 2016 میں پارلیمنٹ میں تقریرکی اوراس تقریر کے متضاد قطری خط عدالت میں پیش کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شریف خاندان کے وکلا کو بہت سے معاملات کا جواب دینا ہوگا

جماعت اسلامی کی جانب سے درخواست میں مزید موقف اختیارکیا گیا کہ پاناما کیس میں تمام انگلیاں وزیراعظم اوران کے خاندان کی طرف اٹھ رہی ہیں، عدالت میں نواز شریف موضوع بحث ہیں، ملک سے باہر رقوم منتقل کرنے کے بارے وزیر اعظم ہی صحیح بتا سکتے ہیں اس لیے سپریم کورٹ وزیراعظم کوعدالت طلب کرے۔

واضح رہے کہ پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پرسماعت جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں