ایف آر پشاور سے اغوا کئے گئے 21 سیکیورٹی اہلکار قتل

مغوی اہلکاروں میں سے ایک معجزانہ طور پر زندہ جبکہ دوسرا زخمی حالت میں مل گیا ہے

زخمی اہلکار کو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ فوٹو : فائل

دو روز قبل ایف آر پشاور سے اغوا کئے گئے 21 سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل کردیا گیا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آر پشاور سے اغوا کئے گئے 23 میں سے 21 اہلکاروں کی لاشیں جبئی سے مل گئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ مغوی اہلکاروں میں سے ایک معجزانہ طور پر زندہ جبکہ دوسرا زخمی حالت میں مل گیا ہے۔ زخمی اہلکار کو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔


واضح رہے کہ دو روز قبل شدت پسندوں نے حسن خیل چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 23 اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا جبکہ حملے کے دوران دو لیویز اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

Load Next Story