کراچی میں موسم سرما کا سرد ترین دن درجہ حرارت 95 ڈگری تک گر گیا
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
شہر قائد میں کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں کا ڈیرہ ہے جس کی وجہ سے گزشتہ رات درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے آگیا جو کہ رواں موسم سرما کی سرد ترین رات تھی۔
ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور کوئٹہ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری اور بارشوں کے باعث کراچی میں بھی ٹھنڈ کا راج ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں آج رواں موسمِ سرما کا اب تک کا سرد ترین دن ہے جب کہ شہر میں درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ملک بھر میں سردی، کراچی میں بھی یخ بستہ ہوائیں چل پڑیں
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا جب کہ شہر میں سرد ہواؤوں کا سلسلہ بھی آئندہ 2،3 روز تک جاری رہے گا۔