ون ڈے کے نئے قوانین سے دونوں کپتان ناخوش

ون ڈے کرکٹ کے نئے قوانین ان سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں گے، مہندرا سنگھ دھونی


Sports Desk December 30, 2012
ون ڈے کرکٹ کے نئے قوانین سے زیادہ خوش نہیں، دھونی۔ فوٹو:فائل

KARACHI: پاکستان اور بھارت دونوں ٹیموں کے کپتان ون ڈے کے نئے قوانین سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔

اس حوالے سے مصباح الحق نے کہاکہ نئے قوانین میچ کے آغاز میں بولرز اور کپتانوں کے لیے بہت مشکل ثابت ہوں گے،یاد رہے اب دونوں اینڈز سے نئی گیند کا استعمال ہوگا، بولرز کو اوور میں دو بائونسرز کی اجازت ہے، بیٹنگ پاور پلے باقی نہیں رہا، بولنگ پاور پلے40 ویں اوور سے پہلے ختم کرنا ہو گا، میچ کے کسی بھی مرحلے میں4 سے زائد فیلڈرز کو30 یارڈ سرکل سے باہر رہنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

پاکستانی کپتان نے کہا کہ ان قوانین کو اپنانے میں دشوار ی ہو گی، بیٹسمینوں کے کھیلنے کے انداز،بولرز کی حکمت عملی سب ہی پر فرق پڑے گا، ان سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگ سکتا ہے، بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے بھی کہاکہ میں ون ڈے کرکٹ کے نئے قوانین سے زیادہ خوش نہیں مگر اب ان سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں گے۔

2

دریں اثنا چنئی میں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے شائقین کو اسٹیڈیم میں موبائل فون کے سوا کچھ اور لانے کی اجازت نہیں ہوگی، کیمرے، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، کھانے کے ڈبے، پانی کی بوتلیں، شراب اور بینرز ممنوعہ اشیا میں شامل ہیں۔ آفیشلز نے شائقین سے کہا ہے کہ وہ اسٹیڈیم کے کیفے ٹیریا کو کھانے پینے کے لیے استعمال کریں، میچ کے حوالے سے ٹریفک کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اتوار کو کوئی ٹکٹ کائونٹر نہیں کھلا ہو گا، صبح 6بجے کے بعد انٹری کی اجازت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں