پلیئرز فیلڈ میں لڑائی کے بجائے کھیل سے جارحیت دکھائیںپاکستانی قائد

کھلاڑی فیلڈ میں کسی کو کچھ بھی کہہ سکتے ہیں مگر آخر میں کارکردگی ہی اہمیت رکھتی ہے۔


Sports Desk December 30, 2012
پاک بھارت سیریز کو مقابلوں کو ایشز سے بڑا سمجھتا ہوں، مصباح الحق۔ فوٹو: فائل

پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایشانت و کامران کی لڑائی جیسے معاملات سے دور رہتے ہوئے اپنے کھیل سے جارحیت دکھائیں۔

بولر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرکے،بیٹسمین بڑی اننگز کھیل کر جبکہ فیلڈر اچھے کیچ یا رن آؤٹ سے ایسا کر سکتا ہے،آپ فیلڈ میں کسی کو کچھ بھی کہہ سکتے ہیں مگر آخر میں کارکردگی ہی اہمیت رکھتی ہے۔

مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے ساتھ متواتر کھیلنا چاہیے، دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز سے واضح ہو گیا کہ دنیائے کرکٹ کے لیے ان دو ٹیموں کی سیریز کتنی اہم ہے، میں روایتی حریفوں کے مقابلوں کو ایشز سے بڑا سمجھتا اور اسے زیادہ شائقین کی توجہ حاصل ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |